فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اتوار کی شام زعترہ فوجی چوکی سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی لڑکے اور لڑکی کو حراست میں لے لیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فورسز نے چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کو روکا۔ گاڑی کی تلاشی لی۔ جس کے بعد اس میں سوار ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک ان کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی حراست میں لیے گئے نوجوانوں کی شناخت کی گئی ہے۔