جمعه 02/می/2025

اسرائیلی ’ملٹری انٹیلی جنس سٹی‘ کے قیام کیلیے ٹینڈر جاری کرنے کی تیاری

اتوار 21-اگست-2016

اسرائیلی وزارت دفاع نے ابتدائی درجہ بندی کے تحت جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقے ’عومر‘ میں صہیونی انٹیلی جنس سٹی کے قیام کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار’’معاریف‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’’بیرونی ذرائع‘‘ کی طرز کے اس منصوبے کے لیے ٹینڈر جیتنے والی فرم سرمایہ کاری، پلاننگ اور پچیس سال تک آپریٹنگ کی شرائط کو تسلیم کرے گی۔

منصوبے پر اربوں شیکل کی رقم کا تخمینہ لگایا گیاہے اور یہ منصوبہ فوج کو جنوبی اسرائیل میں منتقل کرنے کے اہمیت کے حامل منصوبوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے۔

توقع ہے کہ ’’کریاہ‘‘ کے مقام پر انٹیلی جنس سٹی کے قیام کا منصوبہ سنہ 2022ء تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا جس کے بعد ملٹری انٹیلی جنس کے 80 فی صد شعبہ جات اور اہلکاروں کو اس شہر میں منتقل کر دیا گیا جائے گا۔

ملٹری انٹیلی جنس ویلج کے قیام کے لیے 2500 دونم کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ انٹیلی جنس کے موجودہ دفاتر گوش ڈان کے مقام پر قائم ہیں۔ مگر یہاں پر اراضی کی قیمت بہت زیادہ اور دیگر مقاصد کے لیے اراضی کی ضرورت کے پیش نظر انٹیلی جنس کے شعبے کے دفاتر کو دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی