شنبه 07/دسامبر/2024

حزب اللہ کا تل ابیب اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس بیس پر میزائلوں سے حملہ

بدھ 23-اکتوبر-2024

بدھ کی صبح حزباللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں ملٹری انٹیلی جنس یونٹ”8200″ کے ’گیلیوٹ‘ کے مقام پر قائم بیس پر بمباری کی ہے۔

 

حزب اللہ نے ایکبیان میں کہا کہ "ہم نے تل ابیب کے مضافات میں ملٹری انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے’گیلیوٹ‘ بیس پر میزائلوں سے بمباری کی”۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ یہ بمباری "غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت، انکی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں کی گئیہے”۔

 

بدھ کی صبح اسلامیمزاحمت کے مجاہدین نے دوسری بار عدیسہ اور رب ثلاثین پر اسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایکاجتماع کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

 

کل حزب اللہ نےقابض یہودی بستیوں، اس کے فوجی مقامات اور فوجی اجتماعات پر39 کارروائیوں کے نفاذکا اعلان کیا۔

 

منگل کے روزحزباللہ نےشمالی مقبوضہ فلسطین میں قیساریہ بستی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوکے گھر کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی۔ اسے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔یہ ڈرون نیتن یاھو کے بیڈروم سے ٹکراگیا تھا۔

 

لبنانی وزارت صحتکاکہنا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء سے جاریاسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کل 2546 شہید اور 11862 زخمی ہوئے، جن میں ایک بڑیتعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ 13لاکھ 40 ہزار سے زیادہ فلسطینیبے گھر ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی