جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل فلسطین میں بلدیاتی انتخابات سبوتاژ کرنا چاہتا ہے:البرغوثی

جمعہ 19-اگست-2016

فلسطین کے سرکردہ سیاسی رہ نما اور فلسطینی قومی پروگریسیو پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کامیاب بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صہیونی توسیعی پروگرام کی ناکامی کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے تمام فلسطینی سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کو قومی یکجہتی اور اتحاد کا ذریعہ بنائیں اور مل کر صہیونی ریاست کے عزائم ناکام بنائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مروان البرغوثی نے کہا کہ تمام فلسطینی قوتیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تو صہیونی ریاست کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی سیاسی طاقتیں مل کر اسرائیلی پرگرام کی روک تھام کریں اور ملک میں شفاف بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔

ایک سوال کے جواب میں البرغوثی کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی سازش کر رہا ہے۔ صہیونی ریاست کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے بلدیاتی نمائندوں بالخصوص مرکزی الیکشن کمیشن میں حماس کے مندوب ڈاکٹر حسین ابو کویک جماعت کے سینیر رہ نما نضال ابو عکر کی گرفتاری سے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی