جمعه 15/نوامبر/2024

بلال کاید سمیت 6 فلسطینیوں کی اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال جاری

جمعہ 19-اگست-2016

اسرائیلی انتظامیہ کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج صہیونی زندانوں میں چھ فلسطینی قیدی بدستور بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھوک ہڑتالی اسیران میں قید تنہائی میں ڈالے گئے اسیران اور انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل فلسطینی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی جیل میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی اسیران میں سر فہرست بلال کاید ہیں جن کی بھوک ہڑتال کو آج 66 دن ہوچکے ہیں۔ بلال کاید کو اسرائیلی فوج نے 14  سال 8  ماہ تک قید میں رکھا۔ اس کی قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد رہائی کے بجائے اسے انتظامی قید میں منتقل کردیا گیا تھا جس کے خلاف بہ طور احتجاج اس نے بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔

مسلسل 66 روزہ بھوک ہڑتال کے باعث بلال کاید کی طبی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ کئی ہفتوں سے اس کی بول چال اور حرکت بند ہے۔ وہ مسلسل خون کی قے بھی کررہا ہے جب کہ اس کے پورے جسم میں سخت تکلیف ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلال 15 جون 2016ء سے مسلسل بھوک ہڑتال پرہیں۔ وہ اس وقت جیل کی اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

اسیر محمد البلبول 4 جولائی 2016ء سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسیر عیاد الھریمی نے 11 جولائی 2016ء  کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ مالک القاضی نے بھی عوفر جیل میں 11 جولائی 2016ء کو انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کی جب کہ اسیر ولید مسالمہ 18 جولائی 2016ء سے ایچل جیل میں قید تنہائی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی