جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 34 فلسطینی گرفتار

بدھ 17-اگست-2016

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران گذشتہ شام اور رات گئے 34 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوج اور پولیس نے غرب اردن اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تیس سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطینی شہروں عسقلان اور حیفا میں بھی گھر گھر تلاشی لی اور شہریوں کو زد و کوب کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کو اجتماعی انداز میں گرفتار کرنے کی نئی مہم شروع کی ہے۔ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی یہ تازہ مہم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے سنہ1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے گرفتار کیے گئے بیشتر فلسطینیوں کا تعلق غرب اردن سے ہے جو وہاں پر کام کاج اور محنت مزدوری کے لیے آئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی