پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کازیتون کا باغ اجاڑ ڈالا

بدھ 10-اگست-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہربیت لحم وادی رحال کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز ایک مقامی فلسطینی شہر کا زیتون کے ایک باغ پر حملہ کر کے دسیوں پھل دار پودے جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔

وادی رحال مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ یہودی فوجیوں  نے بلڈوزر کی مدد سے باغ میں موجود کم سے کم 50 پھل دار پودے اکھاڑ پھینکے۔

یہودی دیوار فاصل کے خلاف سرگرم کمیٹی کے رکن  حسن بریجیہ نے بتایا کہ جس باغ کو صہیونی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے اکھاڑ پھینکا ہے وہ مقامی فلسطینی شہری ابراہیم عابدہ کی مکلیت تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بیتل لحم شہر کے آس پاس اسرائیل کی کئی کالونیاں اور فوجی کیمپ قائم ہیں۔ یہ یہودی کالونیاں آہستہ آہستہ وسعت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔ یہودی آباد کار ان کالونیوں کے قریب واقع فلسطینیوں کی اراضی کو ہتھیانے کے لیے حملے کرتے رہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی