چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے غزہ میں دو فلسطینی زخمی

اتوار 31-جولائی-2016

 فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مشرقی غزہ میں الشجاعیہ کالونی میں پیش آیاجب قابض فورسز نے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔

فلسطینی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں فلسطینی نوجوانوں کی عمریں 20 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دوسرے کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی