جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج پرحملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں چار فلسطینی گرفتار

اتوار 31-جولائی-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ فوجی چیک پوسٹ سے اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے حوارہ کے مقام سے چار فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ان کے قبضے سے چاقو برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتار کیے گئے فلسطینی یہودی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے حوارہ چوکی پر ایک فلسطینی کار کو روکا اور اس میں موجود فلسطینیوں کی تلاشی لی۔ اس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتارکیے گئے فلسطینی یہودی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے تحت جا رہے تھے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے حراست میں لیے گئے شہریوں کی شناخت نزال ھانی احمد بنی فضل، عاصف محمود عدیلی، یوسف ھانی بنی فضل اور محمد احمد حلبی کے ناموں سے کی گئی ہے جن کی عمریں 19 اور 27 سال کے درمیان بتائی جاتی اور ان کا تعلق نابلس کے عقربا اور اوصرین قصبوں سے بتایا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی