شنبه 16/نوامبر/2024

ترکی میں فوجی بغاوت ناکام بنانے پر حماس کی ترک قوم کو مبارک باد

ہفتہ 16-جولائی-2016

ترکی میں گذشتہ شب فوج کے ایک گروپ کی جانب ملک کی منتخب حکومت کا تختہ الٹںے کی ناکام سازش ترک قوم کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فوجی بغاوت کو ناکام بنانے اورجمہوری حکومت پر شب خون مارنے کی سازش ناکام بنانے پر ترک قوم کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لانافذ کرنے کی سازش برادر ترک قوم اور ترکی کے خلاف گہری سازش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

حماس ترکی میں گذشتہ شب پیش آنے والے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے مارشل لا نافذ کرنے کی سازش ناکام بنانے پر ترک قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ ترک قوم نے جمہوریت کا ثبوت دیتے ہوئے فوجی بغاوت کو قبول کرنے کے بجائے منتخب حکومت کا ساتھ دے کر یہ ثابت  کیا ہے کہ ترکی میں اب فوجی حکومتوں اور مارشل لا کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔ ترک قوم منتخب حکومت اور صدر کے خلاف سازش کو کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب ترک فوج کے ایک گروپ نے منتخب حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے ریاستی اداروں پر قبضہ کرنےکی ناکام کوشش کی تھی جس پر محب وطن فوج اور جمہوریت پسند عوام نے سڑکوں پر نکل کر فوجی بغاوت کی سازش کچل دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی