جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی مکانات مسمار کر دیے

جمعرات 14-جولائی-2016

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تازہ انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کے دو مکانات مسمار کر دیے۔ مکانات مسماری کے بعد گھروں کے مکین جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کو علی الصباح اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں اور فوجیوں نے جنوب مشرقی بیت المقدس میں جبل المکبر کے مقام پر عویسات اور ابو سکران خاندانوں کے مکانوں کا محاصرہ کیا۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دونوں مکانوں کا محاصرہ کرنے کے بعد ان میں موجود سامان اور مکینوں کو باہر نکالا اور بلڈوزروں کی مدد سے مکانات مسمار کر دیے۔ ان میں ایک مکان عامر عویسات کی ملکیت تھا جو 100 مربع میٹر پرتعمیر تھا۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ مکان بغیر اجازت کے تعمیر کیا گیا تھا۔ مکان کی مسماری کے لیے اسرائیلی حکام کی طرف سے کوئی پیشگی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔

ابو سکران کا مکان 120 مربع میٹر پرمحیط تھا۔ قابض فوج نے اس مکان کو بھی غیرقانونی قرار دے کر مسمار کر دیا۔ مکانات مسماری کے باعث مکین کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی