سماجی رابطوں کی معروف ویب سائیٹ’فیس بک‘ کی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل نوازی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ فیس بک کی صہیونیت نوازی کے مظاہر آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس کی ایک تازہ مثال اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نماؤں اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے اکاؤنٹس کی بندش بھی ہے۔ اسی سلسلے میں فیس بک انتظامیہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق کا اکاؤنٹ ساتویں بار بند کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما عزت الرشق نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ان کا فیس بک اکاؤنٹ ساتویں بار بلاک کیا گیا ہے۔
عزت الرشق نے فیس بک صفحے کی بندش کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کی اسرائیل نوازی اور جانبدارنہ پالیسی کا مظہرقرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ عزت الرشق کے فیس بک صفحے کی بندش کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس نہیں بلکہ فیس کہ انتظامیہ کی طرف سے اس سے قبل بھی کئی بار فلسطینی مزاحمتی رہ نماؤں کے صحفات کو بند کیا جاتا رہا ہے۔ جس پر فیس بک مسلسل تنقید کی زد میں رہتی ہے۔