اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی تحریک مزاحمت نے صہیونی غاصب دشمن کے خلاف چار مسلسل جنگوں کے دوران طاقت کے توازن کو تبدیل کر کے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سنہ 2014ء کے موسم گرما میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران مجاھدین کے ’العصف الماکول‘ معرکے کی سالگرہ پر جاری کردہ ایک بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں مجاھدین نے صہیونی دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت نے دشمن کی مسلط کردہ جنگوں میں اپنے مقاصد حاصل کیے ہیں جب کہ دشمن کو ناک چاٹنے پرمجبور کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر دوہزار چودہ کے دوران مسلط کردہ جنگ کے وحشیانہ جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔ نہتے فلسطینیوں پر ڈھائےجانے والے مظالم کبھی بھی نہیں بھلائے جا سکیں گے۔
حماس کا کہنا ہے کہ ’العصف الماکول‘ معرکے کے حوالے سے دشمن اور اس کے ایجنٹوں کی طرف سے من گھڑت کہانیاں بھی تیار کی گئیں اور دشمن کی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ جنگ کے دوران فلسطینی مجاھدین نے دشمن کو بدترین شکست سے دوچار کیا، اسرائیل جن اہداف ومقاصد کے تحت غزہ پر حملہ آور ہوا تھا ان میں سے کوئی ایک ہدف بھی پورا نہیں کیا سکا ہے۔
حماس نے ’العصف الماکول‘ معرکے میں جان کی بازی لگاتے ہوئے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دشمن کے خلاف ہرمحاذ پر جنگ جاری رکھی جائے گی۔