قابض اسرائیلی فوج نے عید کے دوسرے روز رات گئے پانچ فلسطینی کم سن بچوں کو حراست میں لے لیا اور پھر کچھ گھنٹے تفتیشی مرکز میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جنین کے مغرب میں واقع زبوبہ قصبے سے پانچ کم عمر بچوں کو اسرائیلی فوجیوں پر پتھرائو کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ان بچوں کو سالم فوجی کیمپ لے جانے کے کچھ گھنٹوں بعد رہا کردیا گیا تھا۔