جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا اسیر فلسطینی معلمہ کے گھر پر دھاوا

جمعہ 24-جون-2016

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں قائم بچیوں کے اسکول کی ایک اسیر معلمہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھرمیں توڑپھوڑ کے بعد دہاں پر موجود معلمہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی ملٹری پولیس کے اہلکاروں نے مشرقی بیت المقدس میں الطور کالونی میں واقع فلسطینی معلمہ خدیجہ خویص کے مکان پر چھاپہ مارا۔ قابض فوجیوں نے گھر میں توڑپھوڑ کی اور خدیجہ کو جاری کردہ اعزازی ڈگریاں اور شیلڈ ضبط کرنے کے بعد ان کے شوہر کو بھی حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خدیجہ خویص مسجد اقصیٰ میں قائم بچیوں کے ایک اسکول میں بہ طور سینیر معلمہ کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے انہیں بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ گذشتہ روز کی کارروائی میں  خدیجہ کے شوہرکا لیپ ٹاپ اورموبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

قدس پریس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے خدیجہ کے گھر پرچھاپہ مارا اور ان کے شوہر 48 سالہ ابراہیم ابو غالیہ کو اغواء کر لیا۔

گذشتہ بدھ کو اسرائیلی فوج نے خدیجہ خویص کو بھی حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی عدالت تفتیش کی آڑ میں ان کی مدت حراست میں دو بار توسیع کر چکی ہے۔ ان کے پانچ بچے ہیں جن کی دیکھ بحال کرنے والا کوئی نہیں رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی