جمعه 15/نوامبر/2024

آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات

منگل 21-جون-2016

آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنے دورہ یورپ کے دوران امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی ریڈیو کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ خبر میں بتایا گیا ہے کہ جان کیری اور نیتن یاھو کے درمیان ملاقات کسی یورپی ملک میں ہو گی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نما حال ہی میں فرانس کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کے تناظر میں تبادلہ خیال  کریں گے۔

قبل ازیں نیتن یاھو اور جان کیری پیرس عالمی امن کانفرنس کے حوالے سے ٹیلیفون پر بھی ایک دوسرے سے بات چیت کر چکے ہیں۔

ریڈیو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے نیتن یاھو کے ساتھ ساتھ جان کیری بھی یورپ کے دورے پرہوں گے اور کسی ملک میں ان دونوں کی ملاقات بھی ہوگی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ ملاقات کب اور کہاں ہو گی۔

آئندہ ہفتے یورپی وزراء خارجہ برسلز میں ایک اجلاس میں بھی پیرس کی میزبانی میں منعقدہ مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ پیرس کی میزبانی میں رواں جون کے اوائل میں مشرق وسطیٰ امن کانفرن منعقد ہوئی تھی، جس میں بیس سے زاید ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے اس کانفرنس کا خیر مقدم کیا تھا، تاہم اسرائیل نے اس کی سخت مخالفت کی تھی۔ اس کانفرنس میں فلسطینی اتھارٹی  اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی پر زور دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی