جمعه 15/نوامبر/2024

اسیر کے ساتھ یکجہتی، اسرائیلی جیل میں 60 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال

پیر 20-جون-2016

اسرائیل کی بدنام زمانہ ’’مجد‘‘ جیل میں پابند سلاسل فلسطینی شہری بلال الکاید کی قید ختم ہونے کے بعد انہیں انتظامی حراست میں ڈالے جانے کے خلاف عوامی محاذ کے 60 اسیران نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب نے گذشتہ روز’مجد‘ اور ’جلبوع‘ جیلوں کا دورہ کیا اور فلسطینی اسیران سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے قیدیوں نے بتایا کہ انہوں نے بلال الکاید کو رہا کرنے کے بجائے انتظامی حراست کے تحت قید رکھنے کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے عوامی محاذ کے سرکردہ رکن بلال الکاید کو 14 سال چھ ماہ قید میں رکھنے کے بعد حال ہی میں انتظامی قید میں منتقل کر دیا تھا جس پر الکاید نے بھی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کردی تھی۔

سنہ 1981ء کو پیدا ہونے والے  اسیر بلال الکاید کو اسرائیلی فوج نے 2001ء کو حراست میں لیا تھا اور انہیں ساڑھے چودہ سال قید کی سزا کا حکم  دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی