پنج شنبه 01/می/2025

امریکا: ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ سے 50 ہلاک

پیر 13-جون-2016

امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایک نائٹ کلب میں اتوار کو علی الصباح ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ہے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پچاس ہوگئی ہے اور پچاس سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق حملہ آور آتشیں رائفل اور ایک ہینڈ گن سے مسلح تھا۔اس نے اورلینڈو میں کھچا کھچ بھرے پلس نائٹ کلب میں داخل ہو کر وہاں موجود لوگوں یرغمال بنا لیا اور پھر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ انھوں نے حملہ آور کی شناخت عمر ایس متین کے نام سے کی ہے اور وہ افغان نژاد امریکی شہری بتایا گیا ہے۔

اورلینڈو کے مئیر بڈی ڈائیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی تاریخ میں فائرنگ کا یہ بدترین واقعہ ہے اور آج ہمیں ایسی صورت کا سامنا ہے جس کا ہم پہلے تصور بھی نہیں کرسکتے تھے اور یہ بالکل ناقابل نصور ہے۔انھوں نے فائرنگ کے واقعے میں پچاس ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

فلوریڈا کے پولیس سربراہ جان مینا نے بتایا ہے کہ شوٹر کے پاس کوئی مشتبہ ڈیوائس تھی۔اس کا پہلے ہم جنس پرستوں  کے اس نائٹ کلب پر تعینات ایک پولیس افسر کے ساتھ مقامی وقت کے مطابق علی الصباح دو بجے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ پھر وہ عقبی دروازے سے اندر داخل ہو گیا۔اس نے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا اور پھر ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت 29 سالہ عمر ایس متین کے نام سے کی ہے جو افغان نژاد امریکی بتایا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اپنا تعلق شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ’’داعش‘‘ کے ساتھ بھی بتایا تھا۔ واقعے سے قبل اس نے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے کہا تھا اس کا تعلق داعش کے ساتھ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی