فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں پولیس کے ایک مقامی تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ گذشتہ روز مغربی جنین میں الیامون پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افرا نے فائرنگ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تھانے میں موجود تھے مگر فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کی تاہم حملہ آور بہ حفاظت فرار ہوگئے تھے۔
فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے نامعلوم افراد کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی پولیس کی جانب سے الجرادات خاندان کے ایک شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا جس کے بعد مقامی فلسطینی آبادی میں پولیس کے خلاف سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طورپر فائرنگ کا واقعہ ان لوگوں کی کارروائی ہوسکتی ہے جو فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے عتاب کا شکار رہے ہیں۔