چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کے اسیر رہ نما کا بیٹا اسرائیلی جیل سے اڑھائی سال بعد رہا

جمعہ 10-جون-2016

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک نوجوان فلسطینی شہری اور اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سرکردہ رہ نما الشیخ جمال ابو الھیجا کا بیٹا عماد مسلسل اڑھائی سال قید کے بعد رہا ہونے کے بعد اپنے گھر پہنچ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے نوجوان عماد ابوالھیجاء نے بتایا کہ دوران حراست اس کی اسیر والد کےساتھ بھی ملاقات ہوئی تھی اور وہ کچھ عرصہ اکٹھے بھی رہے۔ عماد نے بتایا کہ اس کے والد جو کئی امراض کے ساتھ اپنے بازو کے کٹ جانے کے باعث سخت تکلیف میں مبتلا ہیں۔

خیال رہے کہ حماس رہ نما جمال ابو الھیجا اسرائیلی جیل میں قید ہیں جہاں انہیں نو بار عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔ ان کے بیٹے عماد ابو الھیجا کو اڑھائی سال قبل اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی