چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فورسز کےہاتھوں مئی میں صحافتی حقوق کی 17 پامالیاں

بدھ 8-جون-2016

فلسطینی صحافتی حقوق پرنظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کے حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مئی میں اسرائیلی فورسز نے صحافتی حقوق کی 17 بارپامالیوں کا ارتکاب کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صحافتی حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے’’مدیٰ‘‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ اگرچہ اپریل کی نسبت سے مئی میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی پامالیوں میں قدرے کمی آئی ہے مگر یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ مئی میں مجموعی طورپر صحافتی حقوق کی 17 بار پامالیاں کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے  اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے مظاہرے کی کوریج کرنے والے پانچ صحافیوں کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا۔

مئی میں صہیونی فوجیوں نے ایک صحافی اور صحافت کے شعبے میں انٹرن شپ پرآئے طالب علم کو حراست میں لے لیا۔

صہیونی فوجیوں نے کئی صحافیوں کو احتجاجی مظاہروں اور ان پر وحشیانہ طاقت کے استعمال کی کوریج سے سختی سےروکا۔ ان کے کیمرے توڑے گئے، سامان چھینا گیا اور دو صحافیوں کو بیرون ملک سفر سے روکا گیا۔

خیال رہے کہ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں کم سے کم20 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے بیشتر پر اسرائیلی فوج کے خلاف میڈیا پر اکسانے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی