فلسطین کے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کےعلاقے میں ہونے والی مشقوں کے دوران زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوجی دو روز قبل جنوبی فلسطین کے فوجی اڈے پراندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی اسرائیلی فوجی کو بئرسبع کے سوروکا میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ زخمی فوجی کی حالت بہتر اوراس کی زندگی کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
عبرانی ویب سائیٹ ’’وللا‘‘ کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی جنوبی فلسطین کے ایک اڈے میں مشقوں کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔ فوجی کو زخمی حالت میں سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔