جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین: سزائے موت کے تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

بدھ 1-جون-2016

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مقامی فوج داری عدالتوں کی جانب سے قتل اور ڈکیتی سمیت کئی دوسرے جرائم میں قصور وار قرار دیے گئے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سزا پانے والے مجرموں کو عدالتوں کی جانب سے ایک سال قبل پھانسی کا حکم دیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جانے کے بعد مجرموں کی سزائے موت پرعمل درامد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجرموں کی سزائے موت پرعمل درآمد غزہ کی الکتیبہ سینٹرل جیل میں کیا گیا، جہاں ملزمان کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کے مندوبین بھی موجود تھے۔ سزائے موت پانے والے ملزمان کی شںاخت عبدلقادر برھوم، فضل الاسط، اور علیان التلبانی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ سزائے موت دیے جانے کے موقع پر مقتولین کے ورثاء اور ملزمان کے حملوں سے متاثرہ افراد بھی موجود تھے۔

مختصر لنک:

کاپی