اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اردن سے داخل ہونے والے ایک نوبیاہتا فلسطینی نوجوان کو ترکی سے واپسی پر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 35 سالہ رضاجرار حال ہی میں شادی کے بعد ہنی مون منانے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ترکی گیا تھا جہاں سے واپسی پر اسے جنین میں حراست میں لے لیا گیا تاہم اس کی اہلیہ کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ 35 سالہ رضا جرارجنین شہر کے سابق فلسطینی میئر ڈاکٹر حاتم جرار کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ ان کی شادی چند ہفتے قبل انجام پائی تھی جس کے بعد وہ ہنی مون منانے ترکی گئے تھے۔