جمعه 15/نوامبر/2024

برطانیہ:بچوں کے لٹریچر میں’پناہ گزین‘ کے لفظ کا بہ کثرت استعمال

پیر 30-مئی-2016

برطانیہ میں آکسفورڈ دارالاشاعت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال برطانیہ میں بچوں کے لیے تیار کیے جانے والے لٹریچربالخصوص بچوں کی کہانیوں اور ناولوں میں ’’پناہ گزین‘‘ کا لفظ سب سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین نے 1 لاکھ 20 ہزار کہانیوں میں  کثرت سے استعمال ہونے والے 500 الفاظ کا جائزہ لیا اور بتایا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت اس بات بچوں کے لٹریچر میں ’پناہ گزین‘ کی اصطلاح کے استعمال میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ لٹریچر برطانیہ میں عرب شہروں اور13 سال کی عمر کے دوسرے بچوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

برطانیہ میں تیار ہونے والے لٹریچر میں دیگر بہ کثرت استعمال ہونے والی الفاظ میں ستاروں کی جنگ، شکسپیر، برطانوی خلائی مسافر ٹیم پیک اور سوشل میڈیا کے الفاظ شامل ہیں۔

آکسفورڈ دارالاشاعت کا ماننا ہے کہ برطانیہ میں ’پناہ گزین‘ کی اصطلاح کافی مقبول ہوتی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ لٹریچربالخصوص بچوں کی کتب اور کہانیوں میں پناہ گزینوں کی اصطلاح کا کثرت کے ساتھ استعمال ہے۔

بچوں کی تازہ کہانیوں میں باہمی مقابلے میں آنے والی اہم شخصیات میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، امریکی صدر باراک اوباما اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سرفہرست ہیں۔

کہانیوں میں 10حقیقی اور خیالی شخصیات میں سانٹا کلوزم زیوس،لیونیل میسی، سنڈریلا، جیمز بونڈ، سنو وائیٹ اور ہیری پوٹر سرہ فہرست ہیں۔ پچھلے سال لندن میں بچوں کے لٹریچر میں ’’ھیش ٹیگ‘‘ کا لفاظ چھایہ رہا۔

مختصر لنک:

کاپی