جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی فوجیوں پر حملے کے الزام میں بیت المقدس سے فلسطینی خاتون گرفتار

بدھ 25-مئی-2016

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کی الطور کالونی سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں الطور کالونی میں داخل ہو کرعاطف ابو سبیتان اور ان کی اہلیہ پر تشدد کیا۔ بعد ازاں ان کی اہلیہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الزام عاید کیا ہے کہ سبیتان کی اہلیہ نے یہودی فوجیوں پر تشدد کی کوشش کی تھی، جس پر اسے حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت فلسطینی خاتون نے قابض فوج کے خلاف مزحمت کی تھی، جس کے بعد اس کےہاتھ پاؤں باندھ کر ایک گاڑی میں ڈالا گیا اور اسے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔

مجروح شوہر نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان کے گھر میں گھس کر نہ صرف چادر او چار دیواری کا تقدس پامال کیا بلکہ ان کی اہلیہ پر تشدد کے بعد اسے گرفتار کر کے ساتھ لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کا کوئی قصور نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی