اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی شہریوں ادیب مفارجہ اور فواد عاصی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور ساتھ ہی فلسطینی قوم اور قوم کے نمائندہ اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔
حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جماعت آئندہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے ریلیوں اور جلسے جلوسوں کا اہتمام کرے گی۔ حماس کی جانب سے ان ریلیوں میں بھرپور شرکت کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 29 سالہ اسیر ادیب مفارجہ اسرائیلی پولیس نے 10 اکتوبر 2014ء کو گرفتار کیے اور انہیں تین بار انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی انتظامی حراست کے خلاف چند ہفتے قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ بھوک ہڑتال کرنے والے دوسرے اسیر8 نومبر 2015ء کو گرفتار کیے گئےتھے۔ انہوں نے پانچ اپریل کو اسرائیلی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔