جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیلوں میں بند تین فلسطینی خواتین سماجی کارکنوں کی رہائی

ہفتہ 21-مئی-2016

اسرائیلی حکام نے سوشل سرگرمیوں کے دوران فلسطینیوں کی حمایت کی مہمات چلانے کی پاداش میں گرفتار کی گئی تین فلسطینی خواتین کارکنوں کو رہا کردیا ہے۔ تینوں کو چند  ہفتے قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’فیس بک‘ پر فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا تھا۔

رام اللہ کے مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والی خواتین سماجی کارکنوں میں جنوبی بیت لحم کے الخضر قصبے کی رہائشی مجد عطوان کو 19 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے ڈیڑھ ماہ قید کے ساتھ ساتھ تین ہزار شیکل جرمانہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ جنین کی رہائشی وفاء البدوی اور ایناس ابوھلال کو مشرقی بیت المقدس کے ابو دیس قصبے سے دو ماہ قبل گرفتار کیا گیا، انہیں دو ماہ قید کے ساتھ جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے پچھلے سات ماہ کے دوران اٹھائیس سماجی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا اور انہیں قید وبند اور جرمانوں کی سزائیں سنائی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی