چهارشنبه 30/آوریل/2025

طیارہ حادثہ، مشکل کی گھڑی میں مصر کے ساتھ ہیں:حماس

جمعہ 20-مئی-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مصر کے ایک مسافر بردار طیارے کے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس مشکل کی اس گھڑی میں مصری قوم اور حکومت کے ساتھ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مصری فضائیہ کے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی گئی ہے۔ حماس نے حادثے میں فوت ہونے والے شہریوں کے پس ماندگان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی اور  کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حماس مصری عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ کل جمعرات کو مصر کا ایک مسافر بردار ہوائی جہاز فرانس سے قاہرہ آتے ہوئے یونان کے قریب بحر احمر میں گر کرتباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار عملے کے ارکان سمیت 66 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی