پنج شنبه 01/می/2025

نیتن یاھو۔ لائبرمین اتحاد پراسرائیلی اپوزیشن لیڈر برس پڑے

جمعرات 19-مئی-2016

اسرائیل میں حکمراں جماعت لیکوڈ اور آوی گیڈور لائبرمین کی’’اسرائیل بیتنا‘‘ کے درمیان اتحاد پر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ’’زائنسٹ الائنس‘‘ کے سربراہ ازحاق ہرٹزوگ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت جنونیوں کے ہاتھ میں آگئی ہے اور ان کی جماعت حکومتی جنون کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ازحاق ہرٹزوگ نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاھو اور لائبرمین کے درمیان مصالحت اور اتحاد جنونیوں کا اکٹھ ہے اور وہ جنونی سیاست دانوں کی حکومت گرانے کے لیے جنگ جاری رکھیں گے۔ اپویشن لیڈر نے لیبر پارٹی کی رہ نما چیلی یحمیوفیٹچ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیتن یاھو اور لائبرمین کے اتحاد کی ذمہ داری ان پرعاید ہوتی ہے کیونکہ انہوں  ہی نے حکومت کے ساتھ اتحاد کی کوششوں کو سبوتاژ کیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ اگر لیبر پارٹی حکومت سازی کے معاملے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرتی تو نیتن یاھو اور آوی گیڈور لائبرمین کو اتحاد کا موقع نہ ملتا اور لائبرمین وزارت دفاع کا قلم دان حاصل نہ کرپاتا۔

خیال رہے کی اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے یہ نیوز کانفرنس ایک ایسے وقت میں کی جب  گذشتہ روز شدت پسند سیاست دان آوری گیڈور لائبرمین نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت میں شمولیت اعلان کیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے لائبرمین کو موشے یعلون کی جگہ ملک کا وزیر دفاع مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی