امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے476 ملین ڈالر کے عوض فضاء سے زمین پر مار کرنے والے ہلفائر میزائل متحدہ عرب امارات کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو میزائلوں کی فروخت کی ڈیل اسلحہ ساز رم ’’لوکھیڈ مارٹن میزل اینڈ فائر کنٹرول‘‘ نے ریاست ٹیکساس میں قائم اپنے صدر دفتر میں کی تھی۔ امریکی حکومت نے بھی اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔
امریکا کی ڈیفنس کوآپریشن ایجنسی نےبتایا ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی کانگریس کو بتایا ہے کہ واشنگٹن بحری جہازوں اور آبدوزوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ’’ہاربون 2‘‘ متحدہ امارات کو فروخت کرنے جا رہا ہے۔ یہ میزائل 143 ملین ڈالر کے عوض فروخت کیے جائیں گے اور اس سودے کی ڈیل بوئنگ کمپنی کرے گی۔