جمعه 15/نوامبر/2024

ایران میں عالمی دفاع قبلہ اول کانفرنس، حماس کی شرکت

منگل 17-مئی-2016

فلسطین میں نکبہ کی 68 ویں برسی کے موقع پر ایران میں دفاع قبلہ اول کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق ’’ہم سب اقصیٰ کے ساتھ ہیں‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس فلسطینی حقوق کی پرچارک ڈاکٹر زھراء مصطفوی کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے سیکڑوں عالمی مندوبین بھی شرکت کی۔

تہران میں منعقدہ دفاع اقصیٰ کانفرنس میں ایرانی حکومت کے سرکردہ عہدیداروں کے علاوہ  حماس کے ایران میں مندوب ڈاکٹر خالد القدومی، لبنانی حزب اللہ کے مندوب، یورپ، بھارت، ایشیا اور افریقی ملکوں سے تعلق رکھنے والے سماجی او انسانی حقوق کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس میں فلسطین میں اسرائیل کے منظم ریاستی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے تحفظ اور دفاع کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور فلسطین پوری مسلم امہ کے مرکزی اور فوری حل طلب مسائل میں سے ایک ہے اور تمام مسالک فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور قبلہ اول کی آزادی کے مطالبے سے متفق ہیں۔ مقررین نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم اور تعلقات کے قیام کی بھی شدید مذمت کی اور مسلمان ملکوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے حوالے سے متفقہ پالیسی اختیار کریں۔

مختصر لنک:

کاپی