جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس: اسرائیلی آبادکاری گروپ نے فلسطینی کی زمین پر قبضہ کرلیا

ہفتہ 14-مئی-2016

فلسطینی عوام اپنی زمین پر اسرائیلی قبضے کے 68 سال مکمل ہونے کے موقع پر ‘یوم نکبہ’ کی تقریبات منا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس پر اپنی گرفت مضبور کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں موجود ایک فلسطینی کی نجی زمین کو اسرائیل کی ایک دائیں بازو کی تنظیم کے حوالے کردیا ہے۔اسرائیلی گروپ ‘الامانہ’ یہودی بستیوں کا حامی گروپ ہے اور اس کو ابو طاح خاندان کی ملکیت 3 دونم زمین دے دی گئی ہے۔

خاندان کے ایک رکن محمد عیسیٰ ابو طاح نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ان کا خاندان پچھلے 18 سال سے اس انتہاپسند ننظیم کے ساتھ عدالتی جنگ لڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا "میری والدہ اس زمین کی ملکیت کے لئے کئی مقدمات لڑ رہی تھیں اور میں نے ان کی اس جنگ کو جاری رکھا ہوا تھا۔ اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس زمین کو فوج کے لئے قبضے میں لیا گیا ہے۔”

ابو طاح نے مزید بتایا کہ ان کےخاندان کے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہے جس سے اس زمین کی 1942ء کے بعد سے ملکیت کا باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے مگر اسرائیلی حکام نے انہیں اس زمین پر تعمیر کرنے سے روک دیا۔

جب اب کا خاندان اسرائیلی سپریم کورٹ میں کیس دائر کررہا تھا تو الامانہ گروپ کے ملازمین نے فوجیوں کی حفاظت تلے زمین کو باڑ لگا کر بند کردیا اور دو ماہ قبل اس زمین پر تعمیرات شروع کردیں۔

مختصر لنک:

کاپی