پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کی کارروائی، القدس سے تین فلسطینی بچے گرفتار

پیر 9-مئی-2016

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں دو الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ایک دوسرے واقعے میں قابض فوج نے معمر فلسطینی کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔

القدس میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک خبرمیں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے الطور قصبے کی شاہراہ سلمان الفارسی سے دو بچوں کو اغواء کر لیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی فوج میں شامل نام نہاد عرب فورس کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے۔ شاہراہ سلمان فارسی  سے حراست میں لیے گئے بچوں میں سے ایک کی شناخت عمر رمزی الزعانین کے نام سے کی گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے ایک دوسری کارروائی کے دوران بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ فلسطینی شہری مروان احمد الھشلمون کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرتے ہوئے اس کے مسجد میں داخلے پرغیرمعینہ مدت تک کے لیے پابندی عاید کر دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی