شنبه 16/نوامبر/2024

چاکلیٹ کھائیں ذہانت بڑھائیں!

اتوار 1-مئی-2016

آسٹریلیا اور امریکا سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین نے چاکلیٹ کے حیرت انگیز طبی فوائد کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاکلیٹ کا استعمال انسانی ذہانت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ ہفتے میں کم سے کم ایک بار چاکلیٹ کا استعمال ضرور کریں اور اس کے نتیجے میں اپنی ذہنی صلاحیت اور ذہانت میں اضافہ کریں۔

سائنسی جریدہ Appetite اور جرمن اخبار’’شیٹرن‘‘ نے طبی ماہرین کی تازہ تحقیقات کے نتائج شائع کیے ہیں اور بتایا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں ایک بار چاکلیت کھاتے ہیں ان کی ذہانت ان لوگوں کی نسبت بہتر ہوتی ہے جو چاکلیٹ نہیں کھاتے ۔

ماہرین نے چاکلیٹ کے طبی فوائد کے بارے میں سنہ 1970ء کے عشرے میں تحقیقات شروع کی تھیں۔ ماہرین یہ جان کر حیران رہے تھے کہ بڑھتی عمر، امراض قلب اور ذہانت کے لیے چاکلیٹ غیرمعمولی فوائد کی حامل ہے۔

چاکلیٹ کے طبی استعمال کے حوالے سے سائنسدانوں نے 23 سال سے 98 سال کی عمر کے 968 افراد کے بیانات حاصل کیے، جنہوں نے یہ تسلیم کیا تھا کہ چاکلیٹ نے ان کی ذہانت پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

جرمن ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل لوگوں نے بتایا کہ چاکلیٹ کے استعمال کے نتیجے میں ان کی ذہانت اور ذہنی استعداد پر غیرمعمولی مثبت اثرات مرتب ہوئے اور ماضی کے دور سے ان کی ذہانت بہتر ہوئی ہے۔ چاکلیٹ کھانے سے وہ پیچیدہ نوعیت کے مسائل کو بھی سمجھنے لگے۔

جرمنی کی ایک دوسری ویب سائیٹ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دنیا میں جیسے جیسے چاکلیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ایسے ایسے  ہی نوبل انعام حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھتی چلی گئی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چاکلیٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والا’’فلافونویڈ‘‘ نامی مادہ  ذہانت میں اضافے کا ذریعہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی