اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک مقامی شہری کی تدفین کے دوران جنازے کے جلوس پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ گذشتہ روز فلسطینی شہری فوت ہونے والے ایک شہری کو مسجد اقصیٰ سے متصل باب الرحمہ قبرستان میں دفنانے کے لیے آ رہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی پولیس ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔
ایک مقامی سماجی کارکن نھاد زغیرنے بتایا کہ بیت المقدس میں ایک شہری کی تدفین کے موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے دانستہ طور پر جنازے کے جلوس پرگولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جنازے کے شرکاء کو نشانہ بنانے کے لئے ان پر صوتی بموں کے ساتھ ساتھ آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد دم گھٹنے بھی متاثر ہوئے ہیں۔