پنج شنبه 01/می/2025

طلبا یونین کے انتخابات میں اسلامک بلاک کامیاب، حماس کی مبارک باد

جمعہ 29-اپریل-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیرزیت یونیورسٹی میں طلباء یونین کے انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی مقرب خیال کی جانے والی طلباء تنظیم اسلامک بلاک نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ تحریک فتح کے حامیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب حماس نے اسلامک بلاک کی کامیابی پر تنظیم کے کارکنوں اور رہ نماؤں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جامعہ بیرزیت میں ھال ہی میں 9000 طلباء طالبات نے اپنے پسندیدہ تنظیمی رہنماؤں کے حق میں ووٹ دیا۔ انتخابات میں ٹرن آؤٹ 76 فی صد رہا۔ مجموعی طورپر اسلامک بلاک نے 25 اور تحریک فتح کے یوتھ ونگ نے 21 نشستیں حاصل کیں جب کہ ڈیموکریٹک پروگریسو محاذ کے حصے میں 5 نشستیں آئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق جامعہ بیرزیت کے طلباء یونین کے انتخابات میں کل 51 نشستوں پر مقابلہ تھا۔ طلباء یونین کے انتخابات میں اسلامک بلاک سمیت چھ گروپ حصہ لے رہے تھے۔ ان مین شہید یاسرعرفات بلاک، وفاء الاسلامیہ، ڈیموکریٹک پروگریسیو اسٹوڈؑنٹ فرنٹ، اسٹوڈنٹ انی شیٹیو اور فلسطین بلاک نمایاں تھے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے جامعہ بیرزیت کے طلباء یونین کے انتخابات میں اسلامی بلاک کی کامیابی پرمبارک باد پیش کی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامک بلاک کی جانب سے بیرزیت یونیورسٹی کے انتخابات میں فتح مذہبی قوتوں اور مزاحمتی تنظیموں کی فتح ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے بھی اسلامک بلاک کی کامیابی پرتبصرہ کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کا تحریک مزاحمت کی حمایت میں ریفرنڈم قرار دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی