جمعه 15/نوامبر/2024

ایک ہفتے میں 1058 یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

جمعہ 29-اپریل-2016

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں ایک ہفتے کےدوران ایک ہزار سے زاید یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

قدس پریس کی جانب سے جاری کردی ایک رپورٹ کے مطابق 24  سے 28 اپریل کے دوران مجموعی طور پر 1058 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور عید الفصح کی عبادات کی آڑ میں مقدس کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی آباد کار مذہب کی آڑ میں حرم قدسی میں داخل ہوتے ہیں اور مذہبی تہوار قبلہ اول کی بے حرمتی کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ جمعرات کے روز بھی 190 یہودی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عید الفصح کے ابتدائی دو روز میں 480 یہودی آباد کار اور ان کے مذہبی پیشوا قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاں ایک طرف یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں داخلے کی کھلی چھوٹ حاصل ہے وہیں فلسطینی شہریوں کے قبلہ اول میں داخلے پرقدغنیں بھی لگائی جا رہی ہیں۔ یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر درجنوں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا۔

مختصر لنک:

کاپی