جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل: 54 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری کی حالت غیر

پیر 25-اپریل-2016

اسرائیلی حکام کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں 54 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی 43 سالہ سامی جنازرہ کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنازرہ کی بھوک ہڑتال ختم نہ کرائی گئی تو اس کے نتیجے میں اس کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی انسانی حقوق کے مندوبین کا کہنا ہے کہ سامی جنازرہ کی مسلسل بھوک ہڑتال کے بعد اس کا وزن 52 کلو گرام رہ گیا ہے۔ اس کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہوچکی ہے اور بلند فشار خون بھی اپنی مقدار سے غیرمعمولی حد تک بڑھ چکا ہے۔

خیال رہے کہ سامی جنازرہ نامی فلسطینی قیدی اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف گذشتہ 54 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔ دو روز قبل جنازرہ بھوک ہڑتال اور غشی کا دورہ پڑنے کے باعث گر پڑا تھا جس کے نتیجے میں اس کے سرمیں بھی چوٹ آئی تھی۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے سامی جنازرہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برداری سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ جنازرہ کی زندگی بچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

مختصر لنک:

کاپی