چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیلوں میں کم سن فلسطینیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

پیر 25-اپریل-2016

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی تلاشی کی ظالمانہ مہمات کے نتیجے میں کم سن فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور انہیں جیلوں میں ڈالے جانے کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں 16 سال اور اس سے کم عمر کے فلسطینی بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس دسمبر کے بعد اسرائیل کی جیلوں میں 27  کم عمر بچوں کو بھی جیلوں میں ڈالا گیا جس کے بعد کم سن فلسطینیوں کی تعاداد103 ہوگئی ہے۔ ان میں 14 سال کی عمر کے 5 بچے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین کے شہروں میں ایسا کوئی دن نہیں گذرتا جب اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بدترین اذیتوں کا  نشانہ نہ بناتی ہو۔

مختصر لنک:

کاپی