پنج شنبه 01/می/2025

امریکا: یونیورسٹی کے سیکڑوں طلباء کا اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے احتجاج

پیر 25-اپریل-2016

اسرائیل کے معاشی، سیاسی اور ثقافتی بائیکاٹ کے لیے سرگرم عالمی تحریک ’’بی ڈی ایس‘‘ کے اثرات امریکا کے شہر نیویارک کی ایک بڑی یونیورسٹی تک جا پہنچے ہیں۔ نیویارک یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء کی یونین نے گذشتہ روز ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے یونیورسٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کا تعلیمی بائیکاٹ کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نیویارک یونیورسٹی کے دو ہزار سے زاید فضلاء نے ایک قرارداد بھی یونیورسٹی کی انتظامیہ کو پیش کی ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے نیویارک یونیورسٹی اسرائیلی بائیکاٹ کی تحریک میں شامل ہو۔

دوسری جانب نیویارک یونیورسٹی کے ترجمان جون بکمن کا کہنا ہے کہ امریکی کانگرنس میں اسرائیل کی حمایت میں قانون سازی کی وجہ سے ان کے لیے صہیونی ریاست کے تعلیمی بائیکاٹ کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے جامعہ کے فضلاء کے مطالبے کو یونیورسٹی کی پالیسی کے برعکس قرار دیا۔

گوکہ امریکی طلباء کے مطالبے پرنیویارک یونیورسٹی نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان تو نہیں کیا تاہم امریکا جیسے ملک میں اس نوعیت کے مظاہرے علامتی طورپر اسرائیلی بائیکاٹ کی کامیاب تحریک کی عکاسی کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی