جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں قید تین فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اتوار 24-اپریل-2016

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں تین فلسطینی شہریوں نے صہیونی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے تین فلسطینیوں میں 43 سالہ سامی جنازرہ کی بھوک ہڑتال 52 روز سے جاری ہے۔

اسرائیلی جیل انتظامیہ نے بھوک ہڑتالی اسیر سامی جنازرہ کو دو روز قبل جزیرہ نما النقب کی جیل سے ایلہ نامی حراستی مرکز منتقل کردیا تھا۔ جنازرہ کی طویل بھوک ہڑتال کے باعث اس کی طبی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ انسانی حقوق کے مندوبین کے مطابق جنازرہ  کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں جس کے باعث اس کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔ دو روز قبل جیل میں سر چکرانے کے نتیجے میں وہ گرپڑے تھے جس کے نتیجے میں ان کےسر میں چوٹ آگئی تھی۔

اسرائیل جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے دوسرے اسیران میں 30 سالہ فواد رباح شکری عاصی اور 28 سالہ ادیب جمال مفارجہ شامل ہیں۔

شکری عاصی کا آبائی تعلق غرب اردن کے علاقے رام اللہ سے ہے اور وہ مسلسل 21 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔ ادیب جمال مفارجہ مغربی رام اللہ کے بیت لقیا قصبے کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے تین اپریل کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور ابھی تک جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی