پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس: یہودیوں کے لیے 415 نئے گھر تعمیر کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

ہفتہ 23-اپریل-2016

اسرائیلی اخبارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کا ایک نیا منصوبہ طشت ازبام کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے مزید 415 مکانات کی تعمیر پر تیزی سے کام کررہی ہے مگر اس پروجیکٹ کو ذرائع ابلاغ سے مخفی رکھا گیا ہے۔

عبرانی ہفتہ وار جریدے ’’کول ھعیر‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیا تعمیراتی منصوبہ "یورو اسرائیل” نامی ایک تعمیراتی فرم کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جسے حکومت نے خفیہ طور پر منظور کرتے ہوئے کمپنی کو تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منصوبے کے تحت شمالی بیت المقدس کی "بسگات زئیو” یہودی کالونی میں 8 پلاٹوں پر تین تین منزلہ پلازے تعمیر کے جائیں گے جن میں مجموعی طور پر 24 رہائشی یونٹ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی بیت المقدس کی "مودیعین” کالونی میں "ڈونا” نامی ایک تعمیراتی کمپنی کو 72 فلیٹس تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

عبرانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق "ھارحوما” یہودی کالونی میں بھی 72 رہائشی یونٹس کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اسی کالونی میں ایک دوسری کمپنی 180 فلیٹس کی تعمیر کا کام کررہی ہے۔

کول ھعیرکی رپورٹ کے مطابق "بارک بسگاہ” نامی یہودی تعمیراتی منصوبے کے تحت 53 مکانات کی تعمیر اور معالیہ ادومیم میں 14 رہائشی یونٹس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ مذکورہ تمام منصوبے خفیہ طور پر روبہ عمل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی