چهارشنبه 30/آوریل/2025

بہادر فلسطینی خودکش بمبار کو حماس کا شاندار خراج عقیدت

جمعہ 22-اپریل-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے گذشتہ سوموار کو بیت المقدس میں اسرائیل کی ایک مقامی بس میں فدائی کارروائی کےدوران اکیس یہودیوں کو زخمی کرنے والے فلسطینی نوجوان عبدالحمید ابو سرور کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید فلسطینی ابو سرور پوری فلسطینی قوم کا ہیرو ہے اور اس پرپوری قوم کو بجا طور پرفخر ہے۔ اس نے اپنی جان پرکھیل کردشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت اور تحریک انتفاضہ روکنے کے تمام مکروہ ہھتکنڈے اور ظالمانہ حربے ناکام رہیں گے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ بہادر فلسطینی شہید عبدالحمید ابو سرور کا خون تحریک انتفاضہ کے لیے ایندھن کا کام دے گا دیگر تمام فلسطینی شہداء کی طرح اس کا خون بھی رائےگاں نہیں جائے گا۔ بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی قوم اور نئی نسل نے مقدسات کے دفاع اور وطن کی آزادی کے لیے قربانی دینے کا فن سیکھ لیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو بیت المقدس میں اسرائیل کی ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم اکیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں عبدالحمید ابو سرور بھی شامل تھا جس نے مبینہ طورپر بس میں بم سے دھماکہ کیا۔ حماس کا دعویٰ ہے کہ شہید فلسطینی اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کارکن تھا۔

مختصر لنک:

کاپی