چهارشنبه 30/آوریل/2025

الزھار کا بیلجین اخبار کو انٹرویو کا فتحاوی دعویٰ بے بنیاد قرار

جمعرات 21-اپریل-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے تحریک فتح کے مقرب ذرائع ابلاغ کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے بیلجیم کے ایک اخبار کو انٹرویو دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں فتح کی مقرب نیوز ویب سائیٹس کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ ڈاکٹر الزھار نے ’’Demorgen‘‘ نامی بیلجیم کے اخبار کو انٹرویو دیا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ الزھار پر بیلجیم کے اخبار کو انٹرویو سے متعلق دعویٰ بے بنیاد اور حماس کی قیادت کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں تحریک فتح کے مقرب اخبارات اور ویب سائیٹس کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ حماس رہ نما اور سابق وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے بیلجیم کے اخبار کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نےکہا ہےکہ اگر غزہ کی پٹی میں بندرگاہ قائم کی جاتی ہے تو حماس اس بندرگاہ کی نگرانی اسرائیل کو دیے جانے پراعتراض نہیں کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی