شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیرخارجہ کا غیر معمولی دورہ قطر، کئی شرکاء کا دوحہ فورم کا بائیکاٹ

پیر 14-اپریل-2008

اسرائیلی وزیرخارجہ تسیبی لیفنی کے غیر معمولی دورے پر قطر آمد پر دوحہ فورم کے کئی دیگر شرکاء نے احتجاجاً بائیکاٹ کردیا ہے-
جس پر قطر کے وزیراعظم حماد ابن جاسم نے مزاحیہ طور پر اسرائیلی وزیرخارجہ سے کہاکہ’’ آپ کے  آنے پر اب تک 7 شرکاء فورم کا بائیکاٹ کرچکے ہیں، براہ کرم  ہمارے لئے مزید مشکلات پیدا نہ کریں- ’’خلیجی ممالک میں قطر کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں- 2006ء میں کانفرنس میں حماس کے نمائندے کی موجودگی پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے بائیکاٹ کردیاتھا-
 دوحہ فورم میں فلسطینی انتظامیہ کے کئی اعلی عہدیدار شرکت کررہے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ انہیں غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی ختم کرانے کے لئے کوئی موقع ضائع نہیں کرناچاہیے، بائیکاٹ کرنے والے شرکاء کی تفصیل جاری نہیں کی گئی-

مختصر لنک:

کاپی