شنبه 16/نوامبر/2024

نسل پرستی کے خلاف منعقدہ کانفرنس کے بائیکاٹ کے لیے صہیونی سازشیں

ہفتہ 5-اپریل-2008

نوبل پرائز حاصل کرنے والے امریکی صہیونی ادیب ایلی فیزل، مشہور امریکی قانون دان درشیفیتس اور امریکہ کے مرکزی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ جیمز ولسی نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نسل پرستی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس کا بائیکاٹ کرے- نسل پرستی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی کانفرنس آئندہ سال جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں منعقد ہوگی-
اسرائیلی ریڈیو نے تینوں امریکی صہیونیوں کا بیان نقل کیا ہے کہ نسل پرستی کے خاتمے کے لیے کانفرنس کا مقصد اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نفرت کا بیج بونا ہے- امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے البتہ امریکہ کی شرکت کے امکانات بہت کم ہیں- یہودی امریکی سینیٹر نورمان کولمان نے کانگرس کے اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزارائس سے مطالبہ کیا تھا کہ ڈربن میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک نہ ہوا جائے- واضح رہے کہ 2001ء میں نسل پرستی کے خلاف ڈربن میں منعقدہ کانفرنس میں واشنگٹن اور تل ابیب پر تنقید کے باعث امریکی وفد کانفرنس سے واپس آگیا تھا-

مختصر لنک:

کاپی