شنبه 16/نوامبر/2024

امریکی ایف 16ای کینسر کا سبب بن رہے ہیں اسرائیل نے ابتدائی مشقیں ملتوی کردیں

ہفتہ 22-مارچ-2008

اسرائیلی فضائیہ نے امریکہ سے حاصل کردہ ایف 16 ای پر ابتدائی مشقوں کا عمل ملتوی کردیا ہے – مشقیں روکنے کی وجہ سے پائلٹ کے کیبن میں ایسے مادے پر نظر رکھنا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ کینسرکا سبب بن سکتاہے – اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایف 16ای پر مشقیں روکنے کا فیصلہ دو پائلٹوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد کیاگیاہے- جنہوں نے انکشاف کیاہے کہ پائلٹ کے کیبن میں الفورڈ مالڈین مادہ پایا جاتاہے جو کینسر کا سبب بنتاہے –
اسرائیلی فضائیہ نے یہ معلومات امریکی جہاز کمپنی لوکھڑ مارٹن کو فراہم کردی ہیں جس نے یہ طیارے تیار کئے ہیں – امریکی جہاز ساز کمپنی اور اسرائیلی فضائیہ کے باہمی تعاون سے اس حوالے سے ٹیسٹ کریں گے- واضح رہے کہ امریکی کمپنی نے ایف 16ای جنگی طیارے خصوصی طور پر اسرائیلی فضائیہ کے لئے ڈیزائن کئے ہیں جو بہت اعلی قسم کی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں- اسرائیل نے یہ جنگی طیارے فروری 2004ء سے حاصل کرنے شروع کئے تھے- ان جہازوں کو صوفا کا نام دیاگیا ہے جو عبرانی زبان کا لفظ ہے اور جس کے معنی آندھی کے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی