شنبه 16/نوامبر/2024

یورپ عدالتوں میں اسرائیلی وزراء کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

اتوار 16-مارچ-2008

متعدد یورپی ممالک میں اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک سمیت دیگرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں- وارنٹ گرفتاری جنگی جرائم کے الزامات میں جاری کیے گئے ہیں- باوثوق ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی مجرمین کے نام صیغہ راز میں رکھنے کا مقصد ان کی گرفتاری کو ممکن بنانا ہے-
 جیسے ہی ان ممالک میں وہ داخل ہوں انہیں گرفتار کرلیا جائے- واضح رہے کہ اسرائیلی جنرل دوروغ موگ گرفتاری کے خوف سے لندن میں طیارے سے اترنے سے انکار کردیا- ان کو معلوم ہوگیا تھا کہ عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں-
 ذرائع کے مطابق متعدد یورپی ممالک میں وزیر دفاع سمیت متعدد سابقہ اور موجودہ اسرائیلی وزراء اور بیسیوں فوجی جرنیلوں کے خلاف جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی