جمعه 15/نوامبر/2024

انتفاضہ کے آغاز سے پچاس ہزار فلسطینی گرفتار ہوچکے ہیں

ہفتہ 8-دسمبر-2007

فلسطینی قانو ن ساز کونسل کی اسیران کمیٹی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ 28ستمبر2000ء میں انتفاضہ کی تحریک کے آغاز سے اب تک پچاس ہزار فلسطینی گرفتار کئے جا چکے ہیں- کمیٹی کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے گرفتار ی کی مہم سے ثابت ہوتاہے کہ اسرائیلی حکومت ، اس اہم مسئلے کے منصفانہ حل کے لئے سنجیدہ نہیں ہے –
کمیٹی کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ نے حال ہی میں 430فلسطینیوں کو رہا کیاہے ان کی اکثریت کاتعلق فتح سے ہے اور جس روز انہیں رہا کیا گیا، اسی روز پینتالیس فلسطینیوں کو مزید گرفتار کرلیا گیا ، رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ نومبر کے مہینے میں سات سو افراد کو گرفتار کیاگیا-ان میں بچے ، بوڑھے ، عورتیں شامل ہیں-
پارلیمانی کمیٹی کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بیمار بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں کو بغیر کسی اخلاقی جواز کے رہا کرنے سے انکار کردیا ہے – کمیٹی نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیل عالمی برادری کو دھوکہ دے رہاہے کہ اس نے فلسطینی قیدی رہاکردیئے ہیں لیکن حقیقت میں اس نے نئے افراد کوگرفتار کرنا شروع کیا ہواہے –

مختصر لنک:

کاپی